وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر محکمۂ داخلہ بلوچستان نے شہید ملک شنگل ترین کو سرکاری سطح پر ‘شہید’ قرار دے دیا


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر محکمہ داخلہ بلوچستان نے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ہرنائی کے جنرل سیکرٹری، شہید ملک شنگل ترین کو سرکاری طور پر ’شہید‘ قرار دے دیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی حکومت کی جانب سے ان کے لواحقین کے لیے مالی امداد اور شہید کے بچوں کی مکمل تعلیمی اخراجات سرکاری سطح پر ادا کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شہید کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حلومت بلوچستان اور ریاست اپنے ان بہادر اور نڈر رہنماؤں کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولے گی جنہوں نے دہشت گردی کے سامنے جھکنے سے انکار کیا اور اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔
حکومتِ بلوچستان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ شہید کے خاندان کی ہر ممکن سرپرستی کی جائے گی اور اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں حکومت، عوام و ریاست کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔

WhatsApp
Get Alert