“اُف! ہم ڈر گئے” بلاول کے بیان پر عظمیٰ بخاری کا طنز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات پنجاب عظیٰ بخاری نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے حکومت کی “الٹی گنتی” شروع ہونے کے دعوے پر طنزیہ ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مختصر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا، “اُف! ہم ڈر گئے”، جبکہ ایک اور پوسٹ میں سوال کیا، “اب کیا ہوگا؟” اور ساتھ مسکراتے ہوئے ایموجیز بھی شیئر کیے۔
مسلم لیگ نواز کے میرے دوستوں کیلئے پیغام ہے کہ آپ کو وہ آواز سُنائی دے رہی ہے، ذرا غور سے سنیں،’’ٹِک ٹاک، ٹِک ٹاک‘‘، آپ کی اُلٹی گنتی شروع ہو چکی ہے، بلاول بھٹو pic.twitter.com/LW8QE7jj2p
— Khurram Iqbal (@khurram143) August 3, 2026
یہ ردعمل بلاول بھٹو زرداری کے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے اور ان کی سیاسی مہم اب صرف کشمیر اور گلگت بلتستان تک محدود نہیں رہے گی بلکہ پورے ملک میں چلائی جائے گی۔
