دکی : تحصیل لونی کے علاقے کلی بختیار خان میں آئی ای ڈی دھماکہ،تین بھائی موقع پر جاں بحق ایک زخمی

دکی(قدرت روزنامہ)تحصیل لونی کے علاقے کلی بختیار خان میں آئی ای ڈی دھماکہ۔ ایس پی دکی منصور احمد بزدار كے مطابق دھماکہ ندی میں گاڑی گزرنے کے دوران ہوا ہے۔دھماکے کے نتیجے میں تین بھائی موقع پر جاں بحق ایک زخمی ہوگیا ایس پی دکی نے مزيد بتايا كه جاں بحق ہونے والے افراد اپنی گاڑی میں زمینداری جارہے تھے۔جاں بحق ہونے والوں میں رحمت اللہ، دورانی اور نعمت اللہ پسران سلطان شامل ہیں۔ زخمیوں میں عتیق اللہ ولد مولوی نیک محمد شامل ہیں ۔جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔
