ایران میں معاشی بحران مزید سنگین، ریال کی قدر میں تاریخی کمی اور مہنگائی میں تیزی

تہران (قدرت روزنامہ) ایرانی ریال کی قدر میں تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور فری مارکیٹ میں امریکی ڈالر 20 لاکھ ایرانی ریال سے اوپر ٹریڈ کررہا ہے۔
ایران کی کرنسی تاریخی کم ترین سطح پر آ گئی ہے فری مارکیٹ میں امریکی ڈالر 20 لاکھ ایرانی ریال سے اوپر تجارت کر رہا ہے کیونکہ ملک طویل عرصے سے جاری پابندیوں، جنگ سے متعلق رکاوٹ اور افراط زر کے مشترکہ اثرات سے دوچار ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ریال کی تازہ ترین گراوٹ نے ایرانی گھرانوں کی قوت خرید میں تیزی سے کمی کی ہے، 28 فروری کو ایران کے خلاف امریکا اسرائیل جنگ شروع ہونے کے بعد سے خوراک، ادویات اور دیگر ضروریات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
ایرانی معیشت کئی دہائیوں سے امریکی اور بین الاقوامی پابندیوں کی وجہ سے دباؤ میں ہے خاص طور پر جو تہران کے جوہری پروگرام سے منسلک ہیں۔ تازہ ترین تنازعہ نے تقریباً 92 ملین آبادی والے ملک کے لیے ان مشکلات کو مزید بڑھا دیا ہے۔جنگ سے پہلے 2 ملین ریال تقریباً 4 کلو ٹماٹر، آدھا کلو چکن اور صرف ایک لیٹر کوکنگ آئل خریدنے کے لیے کافی تھے۔وہی رقم اب تقریباً نصف ان مقداروں کو خریدتی ہے، ٹماٹر کی اوسط قیمت میں 71 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ چکن 74 فیصد مہنگا ہو گیا ہے اور کوکنگ آئل میں 177 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ادویات کی قیمتوں میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ انسولین، جو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ضروری ہے، 642 فیصد بڑھ گئی ہے، پیراسیٹامول کی قیمتوں میں 93 فیصد اضافہ ہوا ہے جس میں سے زیادہ تر حکومت کی طرف سے سبسڈی دی جاتی ہے وہ چیزیں بھی 95 فیصد زیادہ مہنگی ہو گئی ہیں۔
تہران میں اوسط قیمتوں کی بنیاد پر اعداد و شمار غیر مستحکم ہیں کیونکہ ریال کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔
