سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے میں عملے کے دو ارکان جاں بحق ہوئے: وزارت خارجہ

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملے کے نتیجے میں عملے کے دو ارکان جاں بحق ہوگئے۔ سعودی عرب نے واقعے کا الزام ایران پر عائد کیا ہے۔
سعودی حکام کے مطابق متاثرہ بحری جہاز ایس آئی ڈی آر (SIDR) تھا، جسے 31 اگست کو آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ جہاز پر سوار دو فلپائنی اہلکار جان سے گئے۔

دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکرز مقررہ راستے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے۔

ایرانی بارڈر گارڈز نے شمالی خلیج فارس میں کارروائی کرتے ہوئے 3 لاکھ 82 ہزار لیٹر اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے ایک بحری جہاز کو بھی قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق جہاز پر سوار عملے کے 11 غیر ملکی ارکان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

آبنائے ہرمز میں حالیہ واقعات کے باعث تجارتی بحری جہازوں کی آمدورفت اور عالمی توانائی کی ترسیل کو درپیش خطرات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert