معذور سرکاری ملازمین کے لیے بڑا اقدام، خصوصی کنوینس الاؤنس 4 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کر دیا گیا

نظر ثانی شدہ الاؤنس کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہو گا، محکمہ خزانہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا


معذور کوٹے پر بھرتی ہونے والے اور میڈیکل بورڈ سے تصدیق شدہ ملازمین معمول کے کنوینس الاؤنس کے علاوہ اس اضافی سہولت کے حقدار ہوں گے
کوئٹہ (ڈیلی قدرت) حکومت بلوچستان نے معذور سرکاری ملازمین کے لیے خصوصی کنوینس الانس میں اضافہ کردیا، محکمہ خزانہ بلوچستان نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ محکمہ خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق معذور سرکاری ملازمین کو دیا جانے والا خصوصی کنوینس الانس 4 ہزار روپے ماہانہ سے بڑھا کر 10 ہزار روپے ماہانہ کردیا گیا ہے۔ نظرثانی شدہ خصوصی کنوینس الانس یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔اعلامیے کے مطابق خصوصی کنوینس الانس سرکاری ملازمین کو ملنے والے معمول کے کنوینس الانس کے علاوہ دیا جائے گا۔ معذور کوٹے کے تحت بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین جبکہ میڈیکل بورڈ کی جانب سے معذور قرار دیے گئے ملازمین بھی اس الانس کے حقدار ہوں گے۔محکمہ خزانہ کے مطابق الانس میں اضافے کا اطلاق متعلقہ شرائط و ضوابط کے تحت اہل معذور سرکاری ملازمین پر ہوگا۔

WhatsApp
Get Alert