وزیراعظم کو کہہ رہا ہوں میری باتیں سُنیں لیکن وہ بہت مصروف ہیں، وفاقی وزیر سرمایہ کاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نےکہا ہےکہ وزیراعظم کو کہہ رہا ہوں کہ میری باتیں سُنیں لیکن وہ بہت مصروف ہیں، وزرائے اعلی اٹھارہویں ترمیم کا غلط استعمال کررہے ہیں، پنجاب میں بھی وہی ہورہا ہے جو سندھ میں ہورہا ہے۔

کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر شیخ کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے لیکن ملکی سیاست میں اس شہر کا مقام نہیں ہے،کراچی کو سیاسی مقام ملنا چاہیے۔

قیصر شیخ کا کہنا تھا کہ دنیا نے برآمدات سے ترقی کی ہے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بہترین ڈپلومیسی کر رہے ہیں، اب اس سے آگے نجی شعبےکی ذمہ داری ہےکہ وہ ملک کی برآمدات بڑھائے، سرمایہ کاری بورڈ اپنی ریگولیشن کم کرنے پرکام کررہا ہے، اگر سیاسی پارٹیاں لڑتی رہیں گی تو حالات نہیں بدلیں گے، ہر سیاسی پارٹی کے بیوروکریٹس کا گروپ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو کہہ رہا ہوں کہ میری باتیں سُنیں لیکن وہ بہت مصروف ہیں، امید ہے ان سے جلد ملاقات ہوگی۔ اٹھارہویں ترمیم کا غلط استعمال ہورہا ہے، وزرائے اعلیٰ اٹھارہویں ترمیم کا غلط استعمال کر رہےہیں، سندھ میں بھی وہی ہورہا ہے جو پنجاب میں ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر سرمایہ کاری کا مزید کہنا تھا کہ تیل کی بلند عالمی قیمتوں سے آئی مہنگائی سے عوام پریشان ہیں، ملک میں گیارہ بارہ کروڑ افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert