27 ستمبر کا خوف جعلی حکومت پر طاری ہے، علیمہ خان کو کالے قانون کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، شفیع جان


پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شفیع جان کا کہنا ہے قائد عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم کی گھر کے باہر سے گرفتاری اس قابض اور مسلط شدہ نظام حکومت کی بزدلی اور شدید خوف کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
’’ایکس ‘‘ پر جاری بیان میں انہوں نے کہا جب عوامی تائید ختم ہو جائے تو یہی غیر قانونی اور غیر آئینی ہتھکنڈے اپنائے جاتے ہیں۔ عمران خان، بشریٰ بی بی کے بعد اب عمران خان کی بہن کو بھی کالے قانون کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ 27 ستمبر کا خوف اس جعلی حکومت کو چین سے بیٹھنے نہیں دے رہا! اس طرح کے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ۔ سن لو! یہ خوف ہی اس بزدل حکومت کے اقتدار کے آخری دنوں کی سب سے بڑی علامت ہے۔

WhatsApp
Get Alert