وزیراعلیٰ بلوچستان کی چوہدری شجاعت سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات،عوامی مسائل پر گفتگو

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں بلوچستان کی صورتحال، امن و امان، ترقیاتی امور اور عوامی مسائل پر گفتگو کی گئی اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

WhatsApp
Get Alert