وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کویواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ کیلئے مسقط مدعو کر لیا گیا

لاہور( قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کویواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ کیلئے مسقط مدعوکرلیاگیا-عالمی یوم رہائش پر یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈکیلئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز مسقط جائیں گی-”یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ“ اقوام متحدہ کے ہیومن سیٹلمنٹ پروگرام سے متعلق اعلی ترین بین الاقومی اعزازہے-”یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ“ مختلف افراد، شہروں،حکومت اورسرکاری اداروں،سول سوسائٹی،پرائیویٹ آرگنائزیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ،پراجیکٹس وغیرہ کو دیا جاتا ہے- ”سکرول آف آنر ایوارڈ“سستی اورمناسب ترین رہائشگاہ،پائیدار اربن ڈویلپمنٹ،بنیادی شہری سہولتوں میں بہتری،شہری تعمیر نو،قدرتی آفات کے بحالی پروگرام کے اہداف کو مدنظر رکھ کر دیا جا تا ہے-37سال سے جاری 200 یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ دئیے جاچکے ہیں –

پاکستان میں پہلی اورآخری مرتبہ ایرا کے ڈپٹی چیئرمین نے2007میں یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ وصول کیا-پنجاب کا اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ2026میں سرفہرست ہے- پاکستان کے علاوہ میانمیر،برازیل،ٹیونس اورانگلینڈ /لندن کویواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈکیلئے منتخب کیا گیا ہے-

وزیراعلیٰ مریم نواز اپنی چھت اپناگھر پروگرام کے سکرول آف آنر ایوارڈ کیلئے خصوصی دعوت پر تقریب میں شرکت کریں گی-عمان کے کنونشن اینڈایگزیبیشن سینٹر میں وزیراعلیٰ مریم نواز کویواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈپیش کیا جائے گا-وزیراعلیٰ مریم نے یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ پنجاب کے بے گھر افراد کے نام کردیا –

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈپنجاب کے بے گھر افراد کیلئے اعزاز ہے۔ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کاسب سے بہترین لوکاسٹ ہاؤسنگ پراجیکٹ ہے۔

WhatsApp
Get Alert