بلاول کے وزیراعظم بننے کے بعد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جیسے منصوبے شروع کئے جائینگے،گورنر پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ)گورنر پنجاب سردارسلیم حیدرخان سے خصوصی افرادکے وفد نے ملاقات کی جس میں وفد نے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھاکہ بلاول کے وزیراعظم بننے کے بعد بی آئی ایس پی جیسے منصوبےشروع کیے جائیں گے، پیپلزپارٹی قتدار میں آکرخصوصی افراد کیلئے وظیفوں کا انتظام کرے گی۔
