اداکارہ نوال پرویز کا خاموشی سے نکاح، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور(قدرت روزنامہ)شوبز میں اپنی پہچان بناتی اداکارہ نوال پرویز ملک نے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی میں نئی زندگی کا آغاز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹی وی ڈراموں اور فیشن شوٹس میں نظر آنے والی اداکارہ نوال پرویز ملک نے خاموشی سے اپنی زندگی کا سب سے اہم فیصلہ کر لیا ، نہ کوئی شور شرابا، نہ بڑی تقریب، بس خاندان کے قریبی افراد اور دوست ، سوشل میڈیا پر نکاح کی تصاویر سامنے آئیں تو مداحوں کو پتا چلا کہ ان کی پسندیدہ اداکارہ اب شادی شدہ ہیں۔
نوال کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں ، ان کے شریک حیات کا نام علی فضل رضا ہے ، شادی کی تصاویر میں آف وائٹ رنگ کا کُرتے کےساتھ ہم رنگ کڑھائی والی ویسٹ کوٹ پہن رکھی ہے جبکہ دلہن نے سلور اور ہلکے سنہری رنگ کا بھاری کڑھائی والا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا۔

نوال نے روایتی کلی دار انداز کی پشواز پہنی، جس کا رنگ ہلکے سبز اور چاندی سے ملتا جلتا اور قدیم سرمئی شیڈ کا امتزاج تھا ، سر پر بھاری کڑھائی والا باریک دوپٹہ تھا۔

تصاویر صرف دلہا دلہن تک محدود نہیں ، ان میں نوال نکاح نامے پر دستخط کرتی نظر آتی ہیں، جبکہ ایک منظر میں گھر کے افراد پھولوں کی چادر تھامے انہیں آگے لا رہے ہیں ، ایک تصویر میں وہ مسکراتے ہوئے دولہا کا چہرہ تھامے بیٹھی ہیں۔

نوال اداکاری کے ساتھ ماڈلنگ کی دنیا میں بھی سرگرم ہیں اور برائیڈل کیمپینز، ایسٹرن فارمل ویئر شوٹس اور ڈیجیٹل برانڈ پروجیکٹس کا حصہ رہ چکی ہیں شاید اسی لیے ان کی اپنی نکاح کی تصاویر بھی کسی فیشن شوٹ جیسی خوبصورت لگتی ہیں۔
مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

WhatsApp
Get Alert