ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے سرکاری اسپتالوں میں احتجاج کے بعد حکومت نے تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔
خیبرپختونخوا حکومت نے دوہرا معیار اپناتے ہوئے ہڑتال میں حصہ نہ لینے والے ڈاکٹرز کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ، ہڑتال کے دوران ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹرز کے وظیفے میں15فیصد اضافہ کردیا گیا۔
محکمہ صحت کے مطابق صرف وہی ٹرینیز 15 فیصد اضافی وظیفے کے حقدار ہوں گے جنہوں نے ہڑتال کے دوران ڈیوٹی انجام دی ، جو ٹرینیز ڈیوٹی پر نہیں آئے، ان کا 15 فیصد اضافی وظیفہ تنازع حل ہونے تک زیرالتوا رہے گا۔
فہرستیں طلب
پی جی ایم آئی نے ہڑتال کے دوران کام کرنے والے میڈیکل آفیسرز کی فہرستیں مانگ لی ہیں۔ میڈیکل ٹیچنگ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹرینیز کی فہرستیں دو دن کے اندر فراہم کریں۔
فہرست میں ہر ٹرینی کا نام، اس کا شعبہ، ٹریننگ کی سطح اور ڈیوٹی شروع کرنے کی تاریخ درج کرنا لازمی ہے۔ اس کے ساتھ ہڑتال کے دوران ڈیوٹی دینے والے ٹرینی کے سپروائزر کا نام بھی لکھنا ہوگا۔ ٹرینیز کی حاضری اور ڈیوٹی سے متعلق معلومات کی تصدیق متعلقہ شعبے کے چیئر سے کرانا بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔
ٹرینیز کی حاضری اور ڈیوٹی سے متعلق معلومات کی تصدیق متعلقہ شعبے کے چیئر سے کرانا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert