خیبرپختونخوا کی صورتحال پر اہم اجلاس آج رات ایوان صدر میں ہوگا، وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ایوان صدر میں آج رات اعلیٰ سطح اجلاس ہوگا جس میں وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات کا امکان ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم خیبرپختونخوا میں دہشت گردی سمیت بدامنی سے متعلق صدر کو آگاہ کریں گے۔ وزیراعظم اور صدر مملکت خیبرپختونخوا کی صورتحال پر مشاورت کریں گے، وزیراعظم اور صدر مملکت کی ملاقات میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔
قبل ازیں وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر اہم مشاورت ہوئی، وزیراعظم کو تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
