مذاکرات کا سلسلہ ٹوٹنے سے مایوسی ہوئی، لیکن مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کا یقین ہے، فواد چودھری

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے اگرچہ مذاکرات کا سلسہ ٹوٹنے سے مایوسی ہوئی ہے لیکن دونوں اطراف سے بات کرنے کے بعد مجھے یقین ہے کہ مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع ہوگا اور ہم انتہای اقدام کی طرف نہیں جائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ایکس‘‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا دہشت گردی کے معاملے پر خیبر پختونخواہ حکومت وفاقی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کیلئے تیار ہے صرف اس کی تفصیلات پر اتفاق ہونا ہے، ایسے معاملات میں ٹھہراؤ اور تدبر کے ساتھ ذاتی تعلقات کی ضرورت ہوتی ہے جس سے ایک دوسرے پر عدم اعتماد کی فضاء میں کمی آئے، امید ہے کہ جونہی حکومت مذاکرات کا اگلا مرحلہ شروع کرتی ہے تمام نکات پر اتفاق ہو جائیگا اور ہم سیاسی حالات میں بڑھتی کشیدگی کو کم ہوتا دیکھیں گے، یہی پاکستان کا مفاد ہے۔
