بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشتگرد عناصر کے مذموم عزائم ہر قیمت پر ناکام بنائیں گے: صدر مملکت

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کو آپریشن میں 3 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کو کمزور کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
ایوان صدر میڈیا ونگ سے جاری بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں۔ فتنہ الخوارج کے خلاف عزمِ استحکام وژن کے تحت کارروائیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رکھی جائیں۔ بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم ہر قیمت پر ناکام بنائیں گے۔
