عمران خان اس قابل نہیں کہ اس کا مریم بی بی سے موازنہ کیا جائے، حنا پرویز بٹ


لاہور (قدرت روزنامہ) وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری سوشل میڈیا پر آمنے سامنے آ گئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ بحث وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ایک ٹوئٹ کے بعد شروع ہوئی تھی، جس میں انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’الحمدللہ! میں اپنا سر اللہ کے حضور جھکاتی ہوں اور اس عظیم اعزاز کو پنجاب کے عوام کے نام کرتی ہوں، دعا ہے کہ ہم ترقی کی منزلیں طے کرتے رہیں‘۔
مریم نواز کی اس پوسٹ کے بعد لیگی رہنماؤں کی جانب سے جہاں ان کی تعریف کا سلسلہ شروع ہوا، وہیں اپوزیشن نے اس پر تنقید اور اپنے دورِ حکومت کے فلاحی منصوبوں کی یاد دلانی شروع کردی، تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری نے انتہائی شگفتہ اور طنزیہ انداز میں مریم نواز کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’عمران خان کے ہاؤسنگ کے ویژن کا اعتراف کرنے کا شکریہ! برائے مہربانی صحت کارڈ کو بھی بحال کر دیں، یہ مفت اسکوٹر اور لیپ ٹاپ بانٹنے سے کہیں بہتر آئیڈیاز ہیں‘۔

اس پر مسلم لیگ ن کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ بھی میدان میں آگئیں جنہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’عمران خان کہاں سے آ گیا؟ اس نے تو ایک گھر تک نہیں بنایا، وہ صرف خیالی پلاؤ بناتا تھا، عمران خان اس قابل نہیں کہ اس کا مریم بی بی سے موازنہ کیا جائے‘۔

WhatsApp
Get Alert