حکومت کیلئے سر درد ہے کہ ہر طرف عمران خان عمران خان ہو رہی ہے، زبیر عمر

لاہور (قدرت روزنامہ) تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے موجودہ سیاسی صورتحال، حکومت کی پالیسیوں اور تحریکِ انصاف کے احتجاجی مارچ کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی کو سیاست میں آگے لانے والے بانی چیئرمین عمران خان ہیں، اگر انہیں ہٹانے یا نااہل کرنے کی کوئی بھی سازش کی گئی تو اس سے تحریک ہرگز نہیں رکے گی کیونکہ عمران خان متبادل قیادت سامنے لے آئیں گے۔
اینکرپرسن ثمینہ پاشا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی جیسی قیادت کو ان ہتھکنڈوں کی کوئی پروا نہیں ہوتی، اصل پریشانی اور خوف ان عناصر کو لاحق ہے جو مبینہ طور پر فارم 47 کے ذریعے اقتدار میں آئے ہیں اور اپنے ذاتی کاروبار، نسلوں کے مستقبل اور عیاشیوں کو محفوظ بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔
زبیر عمر 🔥🔥🔥
سہیل آفریدی کو کوئی نہیں جانتا تھا اسکو عمران خان لیکر آئے انکو نا اہل کرنے کی سازش ہو رہی ہے اگر وہ جاتا ہے تو خان صاحب کسی اور کو لے آئیں گے لیکن یہ تحریک نہیں رکے گی۔ سہیل آفریدی کو کوئی فکر بھی نہیں ہے فکر تو انکو ہوتی ہے جو فارم 47 پر آئی ہوئی ہو اور اس نے اپنے کاروبار اپنی نسلیں ٹھیک کرنی ہوں اور عیاشیاں کرنی ہوں
جتنے بھی گلوبل نیٹ ورکس ہیں BBC CNN سمیت تمام چینلز اس مارچ کو کور کر رہے ہیں ہیومن رائٹس آرگنائزیشن بھی کوریج کر رہی ہیں۔ اس سے بہت فرق پڑتا ہے ۔ حکومت کے لیے سر درد ہے کہ ہر طرف عمران خان عمران خان عمران خان ہو رہی ہے اچھا خاصا ایران امریکہ جنگ کا ایشو چل رہا تھا لیکن اب پوری دنیا میں عمران خان کا ایشو ڈسکس ہو رہا ہے ۔ حکومت بہت پریشر میں ہے— SIR Ahmed Khokhar (@khokhr_pedia) October 8, 2026
تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی بین الاقوامی میڈیا کوریج کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی بی سی اور سی این این سمیت دنیا بھر کے تمام بڑے گلوبل نیٹ ورکس اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں اس مارچ کو بھرپور انداز میں کور کر رہی ہیں، جس سے حکومتی صفوں میں شدید ہلچل مچ گئی ہے۔
اس موقع پر اپنی گفتگو کے دوران انہوں نے حکومت پر طنز کیا کہ ایک ایسا وقت جب عالمی سطح پر ایران اور امریکہ کی جنگ کا بڑا ایشو چل رہا تھا، اب پوری دنیا کی توجہ کا مرکز پاکستان اور عمران خان کا نام بن چکا ہے، جس نے موجودہ حکومت کو شدید دباؤ اور دردِ سر میں مبتلا کر رکھا ہے۔
