خیبرپختونخواہ میں گورنرراج یا ایمرجنسی؟ ری ایکشن کو کنٹرول کرنے کی بھرپور تیاری کی گئی ہے، منیب فاروق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صحافی منیب فاروق کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ میں گورنرراج یا ایمرجنسی لگی تو ری ایکشن کنٹرول کرنے کی بھرپور تیاری کی گئی ہے، سہیل آفریدی اور کابینہ ارکان یا لیڈرشپ کو گرفتار یا نظر بند رکھا جائےگا، ایمرجنسی پلس کی صورتحال ہوگی۔ منیب فاروق نے اپنے وی لاگ میں میں بتایا کہ خیبرپختونخواہ میں گورنر راج / ایمرجنسی کی صورت میں ری ایکشن کنٹرول کرنے کی بھرپور تیاری کر لی گئی ہے، سب سے بڑی چیز کہ ملک بھر میں خاص طور پر خیبرپختونخواہ اور پنجاب میں بڑی لیڈرشپ کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا جائے گا، یا پھر ہاؤس اریسٹ رکھا جائے گا، یا پھر گرفتار کرکے نظر بند کردیا جائے گا۔
گورنر راج/ ایمرجنسی کی صورت میں ری ایکشن کنٹرول کرنے کی بھرپور تیاری کی گئی ہے، پورے ملک میں پی ٹی آئی کی مین لیڈرشپ کو گرفتار یا نظر بند کیا جائے گا اور خیبرپختونخوا میں بھی پولیس اور بیوروکریسی اس میں بھرپور ساتھ دے گی، جو باہر نکلے گا گرفتار ہوگا، کچھ اضلاع میں خصوصی انتظامی تیاریاں کی جائے گی، سہیل آفریدی اور کابینہ ارکان کو بھی نظر بند رکھا جائے گا انکو احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی۔ منیب فاروق
@muneebfaruqpak #KPK #SohailAfridi #PTI— Ali Hassan (@AliJrnlst) October 8, 2026
خیبرپختونخواہ کی حد تک اسلام آباد میں رپورٹ پہنچ چکی ہے کہ جیسے ہی کے پی حکومت تحلیل ہوتی ہے تو پولیس اور انتظامیہ وہی کرے گی جو وفاقی حکومت کہے گی، وہاں پر ایسی کوئی مزاحمت نہیں آئے گی۔
اسی طرح سیاسی ردعمل کو کنٹرول کرنے کیلئے چند اضلاع میں مزید انتظامات کئے جاسکتے ہیں، لوگوں کو باہر آنے اور احتجاج کو کیسے کنٹرول کرنا ہے، ابھی تک تو کے پی میں ردعمل صفر بٹہ صفر ہے۔
یہ انتظام بھی کیا جاسکتا ہے کہ سہیل آفریدی اور کابینہ کو نظر بند کیا جاسکتا ہے،جب تک حالات نارمل نہیں ہوں گے ان کی لوگوں تک رسائی کو ختم کردیا جائے گا۔ خبر یہ ہے کہ ایسا نہیں ہوگاکہ گورنرراج یا ایمرجنسی لگائی تو سہیل آفریدی احتجاج کیلئے سڑکوں پر نہیں نکل سکیں گے۔ ایمرجنسی پلس کی صورتحال ہوگی، میڈیا رسائی یا دھرنے ، لانگ مارچ نہیں ہوں گے۔
