بلوچستان اسمبلی ‘ محکمہ جنگلات کی بھرتیوں میں کرپشن پر پارلیمانی کمیٹی کے قیام سے اسپیکر کا یوٹرن، ذمہ داروں کو سزا دے چکے، کمیٹی کی اب کوئی ضرورت نہیں ‘ اسپیکر بلوچستان اسمبلی

کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس کے دوران اسپیکر کیپٹن (ر)عبدالخالق اچکزئی نے وضاحت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ایک ماہ قبل صوبائی وزیر نور محمد دومڑ کی جانب سے اسمبلی فلور محکمہ جنگلات کے پوسٹوں میں کرپشن کی نشاندہی پر وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپوزیشن لیڈر کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کا اعلان کیا تھا گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر نے اس مسلے کو پوائنٹ آرڈر نشاندہی کی جس پر اسپیکر نے دو روز میں کمیٹی بنانے کا اعلان کیا تھا لیکن ہفتے کو اجلاس میں اسپیکر نے ایوان کو بتایا کہ محکمہ جنگلات کے تمام زمداروں کو سز دی جاچکی ہے اس حوالے سے ہمارا اجلاس بھی ہوا جس کی وجہ سیکمیٹی کی ضرورت نہیں پڑی اس لیے کمیٹی کی ضرورت نہیں اس طرح بے روزگارنوجوانوں کی امید بھی دم توڑ گئی۔
