12 ارب کا جہاز لے کر آپ جواب بھی نہ دیں، کیا یہ جمہوریت ہے؟ محمد مالک
وزیراعلی پہلے کہتی کہ میں نے 9 ارب کا جہاز لیا ہے اب 4 دن پہلے کہتی ہیں کہ 10 ، 11 بلین کا لیا ہے، سب میں ایک شاہانہ تکبر آگیا ہے، اس نظام کو بدلنا ہوگا۔ سینئر صحافی محمد مالک

لاہور (قدرت روزنامہ)ٹی وی اینکر سینئر صحافی محمد مالک کا کہنا ہے کہ 12 ارب کا جہاز لے کر آپ جواب بھی نہ دیں، کیا یہ جمہوریت ہے؟ وزیراعلی پہلے کہتی کہ میں نے 9 ارب کا جہاز لیا ہے اب 4 دن پہلے کہتی ہیں کہ 10 ، 11 بلین کا لیا ہے۔
انہوں نے ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں بیوروکریسی نے مارشل لاء بھی ناکام بنا دی، جمہوریت تو بہت کمزور ہے، جب تک اصلاحات نہیں لائی جائیں گی، جو مرضی کرلیں۔
چالیس سال پہلے جب صحافت شروع کی، تو کہا گیا کہ فوج نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا، پھر پتا چلا کہ سیاستدانوں نے بیڑہ غرق کردیا۔
اب 40 سال کے بعد میں اس ملک کی سب سے بڑی ڈیپ اسٹیٹ بیوروکریسی کو مانتا ہوں، ان کے گروپ ہیں، بیوروکریٹ 6، 6 ماہ تک پالیسی نہیں چلنے دیتا، کیونکہ ان کے مفادات وابستہ ہوتے ہیں اور کوئی احتساب بھی نہیں ہے۔
12ارب کا جہاز لیکر آپ جواب بھی نہ دیں ۔۔ یہ جمہوریت ہے ؟؟
وزیراعلی پہلے کہتی ہے کہ میں نے 9 بلین کا لیا ۔۔اب 4 دن پہلے کہتی ہے کہ 10-11 بلین کا لیا ۔۔
سب میں ایک شاہانہ تکبر( Emperor arrogance) آگیا ہے ۔۔نظام کو بدلنا ہوگا۔
محمد مالک https://t.co/zK5iqvkhue— Exact Press International (@ExactPressIntl) October 22, 2026
محمد مالک نے کہا کہ 12ارب کا جہاز لے کر آپ جواب بھی نہ دیں؟ کیا یہ جمہوریت ہے ؟ وزیراعلی پہلے کہتی ہیں کہ میں نے 9 بلین کا جہاز لیا ہے اب 4 دن پہلے کہتی ہیں کہ 10 ،11 بلین کا لیا ہے، سب میں ایک شاہانہ تکبر آگیا ہے، اس نظام کو بدلنا ہوگا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دو اکتوبر کو لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا 10 یا 11 ارب کا جہاز ہے دوسرے صوبوں نے 16، 16 ارب کے ہیلی کاپٹر لئے ان پر کوئی بات نہیں کرتا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لگژری جیٹ طیارے گلف اسٹریم جی 500 کے اپنے استعمال کا دفاع کیا۔ اور کہا کہ میں صوبے میں موٹر سائیکل پر سفر نہیں کر سکتی۔ میرے طیارے کی مالیت 10 ارب یا 11 ارب روپے ہے۔ دیگر صوبوں نے بھی 16 ارب روپے مالیت کے ہیلی کاپٹر خریدے ہیں، لیکن کوئی ان کے بارے میں بات نہیں کرتا۔
