جمہوری نظام کھوکھلا ہو رہا ہے، ملک کو بچانے کیلئے میثاقِ جمہوریت اور میثاقِ معیشت ناگزیر ہے حافظ حمداللہ


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء حافظ حمداللہ نے کہا کہ مفاہمت اور جمہوریت کے تسلسل سے ہی تمام چیلنجز کا پائیدار حل ممکن ہے۔انتقامی کارروائیوں اور پارلیمنٹ کی تحقیر سے جمہوری نظام کھوکھلا ہو جاتا ہے۔ ریاست کے بنیادی ستونوں کے درمیان عدم اعتماد کی خلیج بڑھ رہی ہے انہوں نے کہاکہ ملک اس وقت ایک انتہائی نازک موڑ سے گزر رہا ہے مسلط خردہ حکومت نے ملک میں جمہوری عمل اور قانون کی حکمرانی کو شدید زک پہنچائی ہے۔ غیر آئینی اقدامات سے ریاست کے مختلف ستونوں کے درمیان ٹکراؤ کی کیفیت پیدا ہو چکی ہے جو ملک کو مزید سنگین آئینی و سیاسی بحران کی طرف دھکیل رہی ہے۔سیاسی انتقام اور اداروں کے ٹکراؤ ملک و قوم کے لیے ہرلحاظ سیتباہ کن ثابت ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کے لیے تمام سیاسی دھاروں کے مابین ایک جامع اور سنجیدہ مذاکراتی عمل ناگزیر ہوچکاہے۔ ذاتی و سیاسی انا کو بالائے طاق رکھ کر ایک “میثاقِ جمہوریت” اور “میثاقِ معیشت” پر اتفاقِ رائے قائم کیا جائے تاکہ پالیسیوں میں تسلسل قائم رہ سکے۔ آئین کی بالادستی میں پارلیمنٹ کی وقار اور جمہوریت کی مضبوطی ہے۔ حکومت اور اپوزیشن بار بار کے تلخ تجربات کو نہ دہرایا جائے انہوں نے کہا کہ عالمی اسٹیبلشمنٹ ملک میں مضبوط آئین اور جمہوریت دیکھنا نہیں چاہتے ہیں آئے دن ملک میں نئی تماشوں سے ملک کو تماشہ گاہ بنایا غیر آئینی اقدامات سے ملک کی اساس کو کمزور کیاجارہا ہے جو قوم وملک کی مفاد میں نہیں باہمی انتشار نے غیر آئینی اور غیر جمہوری عمل سے ملک مزید دلدل میں پھنس جائینگی۔ چالیس سال سے ملکی سیاست پر آئین کی بالادستی کے بجائے عالمی قوتوں کی راج ہے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو امریت سے زیادہ نقصان سیاسی جماعتوں کے انتقامی سیاست اور انتشار نے پہنچایا ہے اور ان ہی سیاسی جماعتوں نے ہر بار غیر جمہوری اور غیر آئینی عمل کو سیاست میں مداخلت کے لئے راستہ فراہم کیا ہے۔ غیر جمہوری رویوں نے ملک کو دو لخت کر دیا۔ جمہوریت کا ڈھنڈورا پیٹنے والے اس نظام نے عملی طور پر ملک کو آئینی بحران سیجمہوری اداروں کے وقار کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کی وجہ سے عوام کا جمہوری عمل اور اس سے جڑے نظام سے اعتماد اٹھتا جا رہا ہے۔ ملک اس وقت جن سنگین معاشی، سیاسی اور آئینی بحرانوں کی زد میں ہے، اس کی بنیادی وجہ حکومت کا غیر جمہوری رویہ ہے۔

WhatsApp
Get Alert