ضلع قلعہ عبداللہ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، 3 افراد موقع پر جاں بحق

مرور سیدان کراس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ، لاشیں ٹراما سینٹر میزئی اڈہ منتقل


پولیس نے جائے وقوعہ کو تحویل میں لے کر تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کر دیے
قلعہ عبداللہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ)ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے توت اڈہ کی حدود میں مرور سیدان کراس کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت بدرالدین ولد محمد نور چرمے زئی، محمد ولد حنیف اور محمد نبی کے ناموں سے ہوئی ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فورس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کو تحویل میں لیا اور تینوں لاشوں کو فوری طور پر ٹراما سینٹر میزئی اڈہ منتقل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تمام ضروری قانونی و ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی جائیں گی، جبکہ واقعے کی وجوہات معلوم کرنے اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert