علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین کا مولانا فضل الرحمان کو الیکشن لڑنے کا چیلنج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین نے سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان کو الیکشن لڑنے کا چیلنج دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا میرے مقابلے میں الیکشن لڑیں،ان کو اپنی حیثیت کا پتا چل جائے گا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو کہتا ہوں کہ آپ بلوچستا ن والی سیٹ سے استعفا دیں، میں آپ کے مقابلے میں الیکشن لڑتا ہوں۔
میں آج بھی اپنی بات پر قائم ہوں، مولانا فضل الرحمان بلوچستان والی سیٹ اور میں ڈی آئی خان والی سیٹ سے استعفا دیتا ہوں ، میرے مقابلے میں الیکشن لڑ لیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں کا خرچہ بھی حکومت کو کرنے کی ضرورت نہیں ، میں ہر پولنگ اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے لگاؤں گا، سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی میں اوپن ووٹ ہوگا، مولانا کو اپنی حیثیت کا پتا چل جائے گا۔
علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین ن لیگ اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہم آواز ۔۔۔ https://t.co/kREJ53hUhz
— AMJAD KHAN (@iAmjadKhann) October 29, 2026
میں یہ بھی دیکھ لوں گا کہ پی ٹی آئی کے کون سے لیڈرز مولانا کیلئے انتخابی مہم چلانے ڈی آئی خان آتا ہے۔کتنی بار مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخواہ پر اٹیک کیا اور فارم 47 کی حکومت کہا ہے؟
