پی ٹی آئی رہنما کی بھتیجی کی شادی میں جنرل (ر) قمر باجوہ کی شرکت، رہنماؤں سے ملاقات کی تصاویر وائرل
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر، بیرسٹر گوہر نے تقریب کے دوران جنرل (ر) قمر باجوہ سے ملاقات کی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ اسمبلی عاطف خان کی بھتیجی کی شادی میں جنرل (ر) قمر باجوہ نے شرکت کی جب کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ سابق آرمی چیف کی ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب اسلام آباد کے بڑے ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس کی تصاویر منظرِ عام پر آ گئیں۔
تقریب میں چیئرمین سینیٹ، اسپیکر پنجاب اسمبلی، اپوزیشن و حکومتی ارکان اسمبلی شریک ہوئے، لڑکے والوں کی طرف سے شادی میں جنرل (ر) قمر باجوہ نے بھی شرکت کی۔
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر، بیرسٹر گوہر نے تقریب کے دوران جنرل (ر) قمر باجوہ سے ملاقات کی۔
شیری رحمٰن، نیئر بخاری، پرویز خٹک، فواد چوہدری، اسد عمر، عمران اسماعیل نے بھی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔
It was a wonderful pleasure to attend the wedding celebrations of the daughter of my dear old friend, Fazli Hanan Khan with son of Asad Alam Niazi, MNA. The occasion brought back cherished memories of our university days together in England and reminded me of the enduring bonds of friendship.
My heartfelt congratulations to the newlyweds and their families. May Allah bless the couple with a lifetime of love, happiness, and togetherness.— Barrister Gohar Khan (@BarristerGohar) November 2, 2026
