پشاور: سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے 3 بچے دم توڑ گئے

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور کے علاقے پجگی روڈ پر واقع ایک مکان میں گیس سلنڈر کے خوفناک دھماکے سے گھر کی چھت زمین بوس ہو گئی۔
حادثے کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والے 5 افراد میں سے 3 بچے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ گئے۔ ایک خاتون اور بچی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات پجگی روڈ کے قریب ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث سلنڈر دھماکا ہوا، جس کی شدت سے مکان کی چھت گر گئی۔ حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون اور 4 بچے ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہو گئے۔
پشاور سلنڈر دھماکے میں 3 بچوں کی وفات پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک اور دردناک ہے۔
