واٹس ایپ کا 2 نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان

نیویارک )(قدرت روزنامہ)واٹس ایپ میں صارفین کے لیے 2 نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔
میٹا کے زیرملکیت میسجنگ پلیٹ فارم کی جانب سے ان فیچرز کا اعلان گزشتہ دنوں ایک بلاگ پوسٹ میں کیا گیا۔
واٹس ایپ میں صارفین پہلے ہی انفرادی اور گروپ چیٹس میں ایونٹس بنا سکتے ہیں۔
مگر اب وہ ایسے ایونٹس کرئیٹ کرسکیں گے جن کو ایسے افراد سے شیئر کیا جاسکے گا جو واٹس ایپ استعمال نہیں کرتے۔
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو بلیو ٹِک لگے بغیر میسج پڑھنے میں مدد فراہم کریگا
کمپنی کے مطابق آپ ایک ایونٹ کرئیٹ کریں، اس میں کور فوٹو کو ایڈ کرنے کے بعد لنک کو شیئر کریں۔
کمپنی نے مزید بتایا کہ جن افراد سے لنک شیئر کیا جائے گا وہ تفصیلات کو ایپ ڈاؤن لوڈ کیے بغیر دیکھ سکیں گے۔
اسی طرح اگر آپ چاہتے ہیں کہ ایسے افراد آپ کا فون نمبر نہ دیکھ سکیں تو ایسا بھی ممکن ہوگا۔
ایسے افراد کے سامنے صرف ایونٹ ایڈریس شو ہوگا۔
اس فیچر کو شیئر ایبل ایونٹ انوائیٹس کا نام دیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ کی جانب سے ایونٹس ہوم نامی فیچر کا اعلان بھی کیا گیا۔
یہ بنیادی طور پر ایونٹ انوائیٹ وغیرہ کے لیے ون اسٹاپ (one-stop) ہب کے کام کرے گا۔
صارفین کاسٹیوم ریمائنڈرز کو بھی سیٹ کرسکیں گے۔
کمپنی کے مطابق ان فیچرز کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور آنے والے ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوں گے۔
