فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات، عباس عراقچی نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایران کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات ہوئی۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور بدلتی ہوئی جیو پولیٹیکل پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا، مشترکہ سلامتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے راستے تلاش کرنے پر گفتگو ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے دونوں برادر ممالک کے درمیان مسلسل رابطے، باہمی اعتماد اور قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا۔

WhatsApp
Get Alert