اننیا پانڈے نے ’نیپو کڈ‘ ہونے پر خود کو خوش قسمت قرار دے دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اننیا پانڈے نے فلم انڈسٹری میں نیپوٹیزم کے حوالے سے ہونے والی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے خود کو خوش قسمت قرار دیا۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں اننیا پانڈے نے کہا کہ انہیں اپنے والد، اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی ہونے پر فخر ہے اور وہ اپنے خاندانی پس منظر سے حاصل ہونے والے فوائد کو تسلیم کرتی ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس حقیقت سے انکار نہیں کرتیں کہ انہیں زندگی میں خصوصی مواقع ملے ہیں بلکہ وہ ہر روز اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا موقع ملنے پر خدا کا شکر ادا کرتی ہیں۔
اننیا پانڈے نے نوجوان نسل پر ہونے والی تنقید کو بھی غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کے لیے کامیابی کا تصور پہلے سے مختلف ہے اور ہر شخص اپنی صلاحیتوں اور ترجیحات کے مطابق کامیابی حاصل کرتا ہے۔
