میری معلومات کے مطابق عمران خان کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کمیشن کی جانب سے حکومت پر پس پردہ پریشر ڈالا جا رہا تھا، نجم سیٹھی

کہا گیا کہ انسانی حقوق کے تحت عمران خان کے کیس کا دوبارہ جائزہ لیا جائے، موجودہ اقدامات پریشر ریلیز کرنے کیلئے ۔کئے گئے ہیں، لیکن عمران خان خود ریلیف نہیں لینا چاہتے کیونکہ کمزوری کا ایک سگنل جائے گا۔ سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کمیشن کی جانب سے حکومت پر پس پردہ پریشر ڈالا گیا کہ انسانی حقوق کے تحت عمران خان کے کیس کا دوبارہ جائزہ لیا جائے۔ تجزیہ کار ٹی وی اینکر نجم سیٹھی نے اپنے پروگرام میں کہا کہ میری انفارمیشن کے مطابق اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کمیشن کی جانب سے پاکستان حکومت پر پس پردہ پریشر ڈالا جا رہا تھا کہ آپ انسانی حقوق کے تحت عمران خان کے کیس کا دوبارہ جائزہ لیں۔
یہ چیزیں خفیہ تھی پبلک میں نہیں تھیں، اب کرسٹن امانپور کی جانب سے ایک انٹرویو دیا گیا ہے، جس میں انہوں نے واضح کردیا ہے کہ ہم کچھ عرصے سے کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کو رہا کریں۔
میں سمجھتا ہوں کہ حکومت پاکستان پر یہ پریشر آرہا تھا کہ آپ کچھ کریں ، اس پریشر کو ریلیز کرنے کیلئے یہ سب کچھ کیا گیا ہے۔جس کی بنیاد پر عمران خان کو بھی آن بورڈ لیا گیا کہ ہم کرنے والے ہیں۔
عمران خان خوش ہوئے ہوں گے کہ کچھ ریلیف ملنے والا ہے۔ لیکن عمران خان خود کوئی ریلیف نہیں لینا چاہتے کیوں کہ وہ کمزوری کا ایک سگنل جائے گا۔

ان کو اب احساس ہوگیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس حکومت کو سپورٹ نہیں کریں گے اگر عمران خان کے حوالے سے کانگریس کے اندر کوئی قرارداد لے کر آئیں۔ پہلے بھی خطوط لکھتے رہے ہیں۔
میں سمجھتاہوں کہ انٹرنیشنل پریشر کو ختم کرنے کیلئے کچھ اقدامات کئے گئے ہیں۔ عمران خان کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر آپ نئے صوبوں اور 18ویں ترمیم پر سپورٹ کرتے ہیں، یا آپ اپوزیشن ، یا پیپلزپارٹی اور مولانا فضل الرحمان کو سپورٹ نہ کریں تو مزید ریلیف مل سکتا ہے۔
عمران خان کو نیوٹرل کرنے کی کوشش ہورہی ہے تاکہ دوسرے ایشوز کو آسانی سے حل کیا جاسکے، اسی بنیاد پر پہلے عمران خان کی بہنوں کو ریلیف ملا، اب خط آیا، یہ خط بالکل ان کے علم میں ہے۔پی ٹی آئی بس یہی کہے گی ہم عمران خان کی صحت چاہتے ہیں۔ یہ مکمل طور پر منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert