کون سے یورپی ملک نے پاکستانیوں کے لیے ویزا شرائط ختم کر دیں!

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا شرائط سے باہمی استثنیٰ کا معاہدہ طے پاگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور پرتگال نے سفارتی پاسپورٹ کے حامل افراد کے لیے ویزا شرائط سے باہمی استثنیٰ کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارتِ خارجہ اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جہاں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور پرتگال کے وزیرِ مملکت و وزیر خارجہ پاؤلو رینجل نے اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے معاہدے پر دستخط کیے۔

وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ اس معاہدے کا بنیادی مقصد پاکستان اور پرتگال کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

معاہدے پر عمل درآمد سے دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطح کے روابط اور سفارتی وفود کے تبادلوں میں نمایاں سہولت میسر آئے گی۔

WhatsApp
Get Alert