پنجاب میں گینگز آپریٹ کرتے تھے، میں نے چن چن کر ان کو ختم کیا ہے، مریم نواز


لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے راولپنڈی میں لیپ ٹاپ اور ہونہارسکالر شپ تقریب میں بارانی یونیورسٹی کے لئے ہوسٹل بنانے کا اعلان کیاہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں مزید 5ہزار گرین بسیں لانے اوراپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کو پانچ لاکھ گھروں تک لیجانے کا اعلان بھی کیاہے۔
پیرمہر علی شاہ بارانی یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ اور ہونہارسکالر شپ کی 12 ویں تقسیم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نوا زشریف نے کہا کہ آج کے ہیروز، چیمپئن اور سپر سٹار زکو سلام پیش کرتی ہوں۔ جن بچوں کو لیپ ٹاپ اور ہونہارسکالر شپ ملے، ان سب بچوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتی ہوں۔
والدین کی محنت اور قربانیوں کی بدولت آج بچے کامیاب ہوئے ہیں۔
ایک بچی نے بتایا والد کی نوکری ختم ہونے کے بعد ہونہارسکالر شپ کیلئے اپلائی کیا تو آج نو لاکھ روپے سکالر شپ کی صورت میں مل گئے۔ہر تقریب میں زیادہ بچوں کی باتیں سن پانا ممکن نہیں،لیکن چند ایک بچوں کی بات ضرور سنتی ہوں۔ ہونہارسکالرشپ کی ویلیو کابچے کے والدین کو بخوبی اندازہ ہے۔ ان محنتی اور لائق بچوں کے ہاتھ میں پاکستان کا مستقبل ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ بچوں کی سوشل میڈیا پرسکالر شپ اور لیپ ٹاپ کھولنے کی وائرل ویڈیو دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔ امیر بچوں کے لئے لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالرشپ کی شاید کوئی ویلیو نہ ہو۔کم آمدن والے خاندانوں کے بچوں کیلئے لیپ ٹاپ اور ہونہارسکارلرشپ کسی نعمت سے کم نہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جو بچوں کی محنت کا اعتراف کرتا ہے۔
جہاں بچے وسائل نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم حاصل نہیں کرپاتے تو یہ حکومت کی ناکامی ہے۔ بچوں کو لیپ ٹاپ اور ہونہارسکالر شپ ملنے پرجتنے آپ کے والدین خوش ہیں اس سے زیادہ میں خوش ہورہی ہوں۔ اپنے والدین کو میری طرف سے ضرور مبارکباد دینا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ یہ بات ہمیشہ یاد رکھنا کہ آج جس جگہ پر موجود ہیں اس کے پیچھے آپ کے والدین کی محنت ہے۔
پنجاب حکومت نے اپنے بچوں کو تنہا نہیں چھوڑا بلکہ ان کاہاتھ تھاما ہے۔ پنجاب حکومت طلبہ کے رزلٹ، کامیابی کو سلام اور گارڈ آف آنر بھی پیش کرتی ہے۔ پنجاب کی وزرات اعلیٰ سنبھالے ہوئے پورے ایک ہزار دن ہوگئے ہیں۔تین سال پہلے والا پنجاب نہیں رہااب ہر شہر میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ایک ہزار دن میں بہت سے بڑے ترقیاتی پراجیکٹس اللہ تعالیٰ کی مدد اور عوام کی سپورٹ سے شروع کیے ہیں۔
پچھلی حکومت میں جادو ٹونے، جھاڑ پھونک اور موکل کے ذریعے سے حکومتی نظام چلائے جارہے تھے۔ آج ستھرا پنجاب منصوبہ پورے صوبے میں ہرشہر، گاؤں، محلوں، گلیوں اورسڑکوں میں دو لاکھ کی فورس صاف بنارہاہے۔آزاد جموں و کشمیر میں نئی حکومت نے ستھراپنجاب کی طرز پر ستھرا آزاد جموں کشمیر کے نام سے پروگرام شروع کیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں حکومت کی تبدیلی کے بعد پورے کے پی کے میں ستھرا خیبرپختونخوا کا منصوبہ شروع کیا۔
ہزار دنوں میں ستھرا پنجاب کا ہر شہر میں اپنی فورس، مشینری، ڈیجیٹائزسسٹم موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ستھرا پنجاب کے باعث پورا صوبہ نکھراہوا نظر آرہا ہے۔ پنجاب دیگر صوبوں کیلئے ٹرنیڈ سیٹر اور ٹرینڈ میکر ہے۔پنجاب کو موکلوں کے شر سے نکال کر جدید خطوط پر استوار کیا۔ ستھرا پنجاب کے حوالے سے کل بھی تفصیلی اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔
ہزار دنوں میں گلیاں محلے صاف کرنے کے بعد ہزاروں ٹن کوڑے کو انرجی میں تبدیل کرنے جارہے ہیں۔ اگلے ہزار دنوں میں کوڑے، ویسٹ کے ذریعے انرجی کے پاور پلانٹ لگانے جارہے ہیں۔ہزار دنوں میں 1100گرین بسیں پنجاب کے ہر شہر میں دوڑ رہی ہیں۔ ہزار دنوں میں تقریباً ایک بس کو پنجاب کے شہریوں کیلئے لانچ کیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ گرین بسوں میں تمام خواتین، بچے، بزرگ عزت اور حفاظت کے ساتھ سفر کررہے ہیں۔
خواتین، طالبعلموں اور بزرگ حضرات کیلئے گرین بس کا سفر بالکل فری ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کے مہنگے ہونے کے باوجود گرین بس کا 20 روپے کرایہ برقرارہے۔ گرین بسوں میں بچوں کے ہوم ورک کرنے کی ویڈیو بھی دیکھی ہے۔گرین بسوں میں فری وائی فائی اور موبائل چارجز لیس ہیں۔آج راولپنڈی میں 80 گرین بسیں چلانے جارہے ہیں۔ اگلے چند ماہ میں تین ہزار گرین بسیں پنجاب کی 150تحصیلوں میں نظر آئیں گی۔
تمام شہروں میں گرین بسوں کے ساتھ یکساں کلرکے بس سٹینڈ بھی بنائے ہیں۔ پنڈی، گوجرانوالہ، رحیم یار خان، چنیوٹ،مظفرگڑھ، وہاڑی، چکوال میں ایک طرز کی گرین بسیں چل رہی ہیں۔ مری نظر میں تمام شہر، تحصیل کے تمام لوگ قابل عزت ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ہزار دنوں میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ تک گھر بن چکے ہیں۔
خاتون نے بتایا کہ اس کا اپنا گھر نہیں تھا،ہر روز اپنے بچوں کیلئے دوسروں کی منتیں کرتی اور آج اسی خاتون نے اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام میں اپلائی کیا تو آج اس کا اپنا گھرموجود ہے۔ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کو پنجاب اورپاکستانی عوام کے ساتھ ساتھ عمان نے بھی دنیا کیلئے مثال قرار دیا ہے۔ پنجاب میں تقریباً50 ہزار کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی گئی ہے۔
پہلے ایک شہر سے دوسرے شہر جانے کے لئے ہرسڑک پر گڑھے اور ٹوٹی پھوٹی سڑکیں تھیں۔ آج ہر شہر میں نئی سڑکیں، لین مارک، گرین بیلٹ اور ستھرا پنجاب کی بدولت صاف سڑکیں ملیں گی۔انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب میں کیتھ لیب اور کارڈیالوجی سنٹرکا جال بچھا دیا ہے۔ چھوٹے شہرجہاں کیتھ لیب اور کارڈیالوجی سنٹر کے بارے میں پتہ تک نہیں تھا وہاں کیتھ لیب اور کارڈیالوجی سنٹر موجود ہیں۔
وہاڑی، جہلم، چکوال، رحیم یار خان، شیخوپورہ، جھنگ میں کیتھ لیب اور کارڈیالوجی سنٹر موجود ہیں۔ کیتھ لیب اور کارڈیالوجی سنٹر یورپ کی طرز پر بنائے ہیں۔ کیتھ لیب اور کارڈیالوجی سنٹر میں مہنگے ہسپتالوں جیسی سہولیات دے رہے ہیں۔ پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ادویات اور علاج معالجہ بالکل فری ہے۔ اگر پتہ چل جائے کہ سرکاری ہسپتال میں مریض کو ٹریٹمنٹ نہیں دیا گیا تو سخت ایکشن لیتی ہوں۔
جہلم کیتھ لیب میں ایک شخص علاج کے لئے آیا، پوچھاتو اس نے بتایا کہ دبئی سے آیا ہوں۔ پنجاب میں بڑے شہروں سے لوگ چھوٹے شہروں میں علاج معالجہ کیلئے آرہے ہیں۔لاہور میں نواز شریف کینسر ہسپتال کا کام تیزی سے جاری ہے۔ملتان کے نشتر ہسپتال میں کینسر یونٹ کا افتتاح کر دیا جہاں علاج معالجہ جاری ہے۔راولپنڈی سمیت تمام ڈویژن میں اگلے 18 ماہ میں کینسر ٹریٹمنٹ یونٹ بن جائیں گے۔
چنیوٹ، بھکر، رحیم یارخان، گوجرانوالہ کے مریض کا علاج اس کے اپنے شہر میں ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ہزار دنوں کے اندر ایک ہزار کلینک آن ویل کے ذریعے چار کروڑ لوگوں کا علاج معالجہ کیا گیا ہے۔مستحق افراد کو ان کی دہلیزپر دو ماہ کی ادویات مفت پہنچارہے ہیں۔پہلے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو جانور وں کی طرح ڈیل کیا جاتا تھا۔
اب سرکاری ہسپتالوں میں شہریوں سے بہتر سلوک ہوتا ہے۔ ایک ہزار دن میں سرگودھا، مری اور ساہیوال میں بہترین کارڈیالوجی ہسپتال بن چکے ہیں۔ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور فنکشنل ہوچکا ہے۔وزارت اعلیٰ کا عہدہ سنبھالا تو 15 ہزار بچوں کی ہارٹ سرجری کی لسٹ دی گئی۔آج الحمدللہ 15 ہزار بچوں کی ہارٹ سرجری مکمل ہونے کے بعد مزید3ہزار بچوں کی کامیاب سرجری کر دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ فالج کے مریض کو 8 گھنٹے کے اندر اندرچار لاکھ روپے کاٹی این کے کا انجکشن مفت لگایا جارہا ہے۔اب پنجاب میں ایمبولینس مریضوں کو پک اینڈ ڈراپ مفت دے رہی ہے۔ آپ کی گلیوں، محلوں،سیوریج، ڈرینج کیلئے کسی حکمران کے اتنے پیسے نہیں لگائے۔ سیوریج، ڈسپوزل اور ڈرینج پر پانچ سو ارب روپے خرچ کررہے ہیں۔ بارش ہونے کے دو گھنٹے بعد نکاسی کا عمل مکمل ہوتا ہے۔
ڈیرہ غازی خان میں سیوریج اور ڈرینج ڈال دی ہیں۔ پورے پنجاب میں بازاروں، سڑکوں، گلیوں کی بیوٹیفکیشن کی جارہی ہے۔ تین سال پہلے پنجاب کے تمام شہر ٹوٹے، پھوٹے، گندگی کے ڈھیر تھے لیکن اب یکساں تبدیلی آرہی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں 24ہزار گاؤں ہیں جن میں سے تین ہزارگاؤں کو بہترین بنانے جارہے ہیں۔ بچوں اور خواتین سے زیادتی کرنے والے ملزمان کو چند گھنٹوں میں پکڑ لیا جاتا ہے۔
مریم نوازاپنی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کے لئے ڈھال بن کر کھڑی ہے۔سیف سٹی کا دائر کار پورے پنجاب تک بڑھایا گیا ہے۔پنجاب میں اب ہر بیٹی اور عورت محفوظ ہے۔ پنجاب میں خواتین کے خلاف تشدد پر فوری ایکشن ہوتا ہے۔ بچوں سے کہتی ہوں اپنے ملک کو کبھی برا نہ کہنا، کیونکہ اس ملک نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے۔گالم گلوچ نہیں کرنی، والدین کا سرکبھی نہ جھکانا،اپنے ملک کا جھنڈا ہمیشہ تھامے رکھنا۔اس ملک پاکستان کونوجوانوں کے سوا کوئی عظیم نہیں بناسکتا ہے۔ہر لڑکا، ہر لڑکی یہ سوچے کہ پاکستان کا جھنڈا اس کے ہاتھ میں ہے۔

WhatsApp
Get Alert