ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 46 کروڑ 80 لاکھ ڈالر فنانسنگ پیکج کی منظوری دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 46 کروڑ 80 لاکھ ڈالر فنانسنگ پیکج کی منظوری دے دی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیے کے مطابق فنانسنگ پیکج صوبوں میں لچکدار زراعت کے فروغ کے لیے منظور کیا گیا جس کا مقصد موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے زراعت کو محفوظ بنانا ہے۔
اعلامیے کے مطابق پیکج کا مقصد موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے زراعت کو محفوظ بنانا ہے، صوبوں میں زراعت کو جدید اور موسمیاتی تبدیلی سے ہم آہنگ بنایا جائے گا جب کہ منصوبے سےکسانوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
اس کے علاوہ منصوبے سے غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی، چھوٹے کسانوں کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی اور زراعت میں جدید طریقوں اور ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ ملے گا، دیہی معیشت اور کسانوں کی آمدنی میں بہتری آئے گی۔
