بھاگ کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس چیک پوسٹ پو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا


ڈیرہ مراد جمالی (قدرت روزنامہ) کچھی بھاگ کے قریب نا معلوم مسلح افراد کا خالی پولیس چیک پوسٹ پر حملہ دھماکہ خیز مواد سے عمارت کو اڑادیا گیا اور اگ لگا دی جس سے پولیس چیک پوسٹ تباہ نا معلوم مسلح افراد فرار ہوگئے سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ اپریشن شروع کردی گئی پولیس کے مطابق کچھی کے علاقے بھاگ کے قریب پولیس تھانہ صدر کی حدود بھڈا پولیس چیک پوسٹ پر نا معلوم مسلح افراد نے حملہ کیا اور عمارت میں اگ لگا دی اور دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا گیا پولیس کے مطابق چیک پوسٹ خالی ہونے کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم عمارت مکمل طور تباہ ہو گئی واقعے کے بعد نا معلوم مسلح افراد فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس اور سیکورٹی فورسز جاے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردی گئی

WhatsApp
Get Alert