معصوم شہریوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں: وزیر اعظم

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہبازشریف نےکوہلو کے علاقے جاندران میں 11مزدوروں کے اغواء اور قتل کی مذمت کی ہے ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے واقعے پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بےگناہ مزدوروں کو نشانہ بنانا انتہائی قابلِ مذمت اور انسانیت سوزفعل ہے، معصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

صدرِ مملکت اور وزیر اعظم نے لواحقین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی، شہداء کے لیے دعائے مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا بھی کی۔

WhatsApp
Get Alert