مریم نواز نے آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کی ویڈیو شئیر کر دی
مظفرآباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں الیکشن کمیشن کا عملہ بیلٹ پیپر پر تحریک انصاف کے انتخابی نشانات پر ٹھپے لگا رہا ہے۔جبکہ ایک سکیورٹی اہلکار انھیں روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔ مریم نواز
نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا یہ پولنگ عملے کی ویڈیو ہے جو پاکستان تحریک انصاف کے حق میں بیلٹ پر ٹھپے لگارہا ہے،یہی کام دیگر پولنگ اسٹیشنز پر بھی ہوا۔مریم نواز کی شئیر کی گئی ویڈیو فارورڈ کہوٹہ کے شیخ سولی پرائمری سکول میں بنائے گئے پولنگ سٹیشن کی تھی۔ویڈیو میں ایف سی اہلکار جب پولنگ عملے کو دھاندلی سے روکتے ہوئے کہتا ہے کہ یہ غیر قانونی کام ہورہا ہے، یہ مناسب اور ٹھیک نہیں، اگر کسی نے ہم سے پوچھا کہ آپ کیا کررہے تھے تو ہم کیا جواب دیں گے۔ اس پر پولنگ عملہ اس سیکیورٹی اہلکار سے کہتا ہے کہ یہ آپ کا کام نہیں، یہ ہماری ذمہ داری ہے، آپ کا کام صرف سیکیورٹی فراہم کرنا ہے۔ جس پر سیکیورٹی اہلکار کہتا ہے کہ ہم اس پر اپنے سیئنر افسر سے بات کریں گے
