مجھے بتائیں کہ میں کیسے اس کے بارے میں بات کرنا چھوڑ دوں؟ زیادتی کے بعد بچی کے قتل پر شنیرا شدید برہم
شنیرا نے کہا کہ 'مجھے یہ نہ بتائیں کہ یہ سب ہوتا رہتا ہے اور نہ ہی مجھے آواز بلند کرنے سے روکیں کیونکہ میں نہیں رْکنے والی . وسیم اکرم کی اہلیہ نے کہا کہ 'مجھے یہ بتانا بند کریں کہ یہ سب ہر جگہ ہوتا ہے، میں آپ کو بتا رہی ہوں کہ یہ پاکستان میں ہو رہا ہے . اْنہوں نے کہا کہ 'اور میں اس کو نظرانداز کرنے سے انکار کرتی ہوں جب تک کہ ہمارا ملک اس کے بارے میں کچھ نہ کرے . شنیرا نے کہا کہ 'بہت زیادہ درد اور بہت زیادہ خون بہہ گیا ہے، آگاہی نہیں دی جارہی ہے اور نہ ہی یہ سب روکنے کے لیے کوئی اقدام کیا جارہا ہے . خیال رہے کہ کورنگی کے زمان ٹاؤن میں گزشتہ روز لاپتہ ہونے والی کمسن بچی کی لاش کچرے سے برآمد ہوئی تھی . ڈی آئی جی ایسٹ ثاقب اسماعیل میمن نے متاثرہ مقام کا دورہ کیا اور وہاں سے معلومات حاصل کیں . تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ بچی کل رات گھر کے باہر کھیل رہی تھی، لائٹ گئی ہوئی تھی، بچی کا والد اس کو گلی میں کھیلتے ہوئے چھوڑ کر چلا گیا . حکام کے مطابق جب کافی دیر بچی واپس نہ آئی تو اہلخانہ نے تلاش شروع کی اور تھانے کو بھی رات گئے ہی اطلاع کی گئی . تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ صبح 6 بجے کے قریب دری میں لپٹی ہوئی بچی کی تشدد زدہ لاش ملی . انہوں نے بتایا کہ جس جگہ لاش ملی وہاں ایک ویران اسکول اور گراؤنڈ ہے، گراؤنڈ میں نشے کے عادی افراد جمع رہتے ہیں . . .