اپوزیشن کے اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والا نہیں ، ایسا پلان تیار کیا ہے کہ انہیں سمجھ نہیں آنی ، وزیر اعظم عمران خان
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پہلے بھی مافیا کا مقابلہ کیا ، ا ب بھی کریں گے ، ایسا پلان تیار کیا ہے کہ انہیں سمجھ ہی نہیں آنی ،عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد سب کا حساب چکتا کر دوں گا۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت کا اہم اجلاس ہوا ، اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر ، فرخ حبیب ، حماد اظہر اور شفقت محمود سمیت قانونی ٹیم شریک ہوئی ، اجلاس میں سیاسی صورتحال سے نمٹنے اور عدم اعتماد کی تحریک کے قانونی پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔
نجی ٹی وی” دنیا نیوز “کے مطابق اجلاس میں اتحادیوں سے ہونے والی ملاقاتوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔ پارٹی کے سینئررہنماوں نے اپوزیشن کی تحریک کو ناکام بنانے کے عزم کو دہرایا ۔ ارکان کی جانب سے کہا گیا کہ اپوزیشن کچھ دیر خوش ہو لے ، آخری لمحات میں انہیں سرپرائز ملے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ پنجاب کے تمام ارکان میرے ساتھ ہیں صورتحال پر قابو پا لیں گے ، فکر کی کوئی بات نہیں ۔