ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگانے کے منصوبے پر (ن) لیگ کا اعتراض پنجاب اسمبلی میں درخواست جمع کرادی

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگانے کے منصوبے پر ( ن)لیگ نے اعتراض کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں درخواست جمع کرادی . گوجرانوالہ میں ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگانے کے منصوبے پر اعتراض کرتے ہوئے (ن) لیگ کے ایم پی اے توفیق بٹ نے پنجاب اسمبلی میں درخواست بھی جمع کرادی .

درخواست کے متن میں کہا گیا کہ جی ٹی روڈ پر بغیر پلاننگ پودے لگائے جارہے ہیں، بڑی تعداد میں پودوں سے جی ٹی روڈ کے اطراف جنگل بن جائیگا . درخواست میں کہا گیا کہ جنگل بننے سے سیکورٹی مسائل ہوں گے، خوبصورتی ختم ہو جائیگی . ایم پی اے توفیق بٹ نے کہا کہ پیر کو پنجاب اسمبلی میں تحریک پر بات ہوگی . . .

متعلقہ خبریں