وزیر اعظم کا سائینو ویک کی سرمایہ کاری پیشکش کا خیر مقدم
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چینی کمپنی سائینو ویک کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔چینی کمپنی سائینو ویک کے وفد نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ، اس موقع پر وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
وزیراعظم کو ملاقات میں سائینو ویک کی طرف سے پاکستان کو دی گئی ویکسین سے متعلق بریفنگ دی گئی اور کمپنی کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کرکے جوائنٹ وینچر بنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے SINOVAC کے وفد کی ملاقات.
ملاقات میں Qiang Gao جنرل مینیجر SINOVAC، ڈائیریکٹر انٹرنیشنل بزنس Kevin Zhang، وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل، ایگزیکٹیو ڈائیریکٹر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میجر جنرل پروفیسر عامر اکرام اور متعلقہ اعلی حکام کی شرکت. pic.twitter.com/TTui6PvumI
— PML(N) (@pmln_org) May 17, 2022
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت چینی کمپنی کے ساتھ سرمایہ کاری سےمتعلق ہر قسم کا تعاون کرے گی، ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری بڑھانا حکومت کی اولین ترجیحات میں ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کورونا کے دوران چینی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم نے وفاقی وزیرِ صحت کو فوری طور پر ایک ٹاسک فورس بنانے کی ہدایات کردی۔