احد خان چیمہ وزیراعظم کے مشیر اسٹیبلشمنٹ مقرر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق بیوروکریٹ احد خان چیمہ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر اسٹیبلشمنٹ مقرر کر دیئے گئے۔احد خان چیمہ کی بطور مشیر اسٹیبلمشنٹ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر احد خان چیمہ کو مشیر تعینات کیا ہے۔واضح رہے کہ احد خان چیمہ حال ہی میں سول سروس سے مستعفی ہوئے تھے۔

WhatsApp
Get Alert