عمران خان کہیں تو وفاقی حکومت 15منٹ میں گرا سکتے ہیں پرویز خٹک کا دعویٰ

نوشہرہ، سکھر(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر اور سابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کہیں تووہ 15منٹ میں وفاقی حکومت گراسکتے ہیں ‘حکمران عیاشیوں میں مست اور مزے لوٹ رہے ہیں۔ معیشت تباہ کن

صورتحال سے دوچار ہے۔ ملکی اور غیرملکی ادارے چور حکمرانوں پر اعتماد نہیں کررہے ۔ آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر حکمرانوں پر عدم اعتماد کا اظہار ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ نے کہا ہے کہ لوگوں کے ذہنوں میں خلفشار بھرا گیا ہے سیاستدان ووٹ لیکر صرف عیاشی کرتے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ میں تقریب میں ٹائم پر اس لیے آیا تاکہ آپ کو احساس ہو کہ سیاستدان ووٹ لیکر عیاشی نہیں کرتے بلکہ خدمت گار ہوتے ہیں۔انہوں نے طالب علموں سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ اپنے علاقے کے بچوں کو پڑھائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے تعلیم یافتہ ہوں اور اپنے ملک و علاقے کی ترقی میں کردار ادا کر سکیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ مجھے کسی نے تصویر بھیجی کہ بچی زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کر رہی ہے، ہم نے 24 گھنٹوں کے دوران اس اسکول میں 400 کرسیاں فراہم کیں، میری کوشش ہے کہ اس ملک کے عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کروں۔

Recent Posts

نیوزی لینڈسے سیریز برابر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سیریز کے دوران…

10 hours ago

پاکستان میں 35سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد…

10 hours ago

نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد شاہین آفریدی کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی باولر شاہین آفریدی آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر پلئیر آف…

10 hours ago

اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے بازو پر اداکارہ کی…

11 hours ago

کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام…

12 hours ago

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی…

12 hours ago