عمرہ زائرین کے سعودیہ میں داخلے کیلئے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم

مکہ مکرمہ (قدرت روزنامہ)بیرون ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کے سعودی عرب میں داخلے کیلئے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کردی گئی، بیرون مملکت سے عمرہ کرنے کے خواہشمند عازمین کو سعودی عرب داخلے کیلئے پی سی آر ٹیسٹ کے منفی نتائج یا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کے نتائج کی ضرورت نہیں‘ کوویڈ 19 انشورنس اب بھی درکار ہوگی۔ سعودی گزٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے تصدیق کی ہے کہ بیرون ملک سے عمرہ کرنے کے خواہشمند عازمین کو سعودی عرب میں داخلے کے لیے منفی پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج یا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کے نتائج کی ضرورت نہیں ہے تاہم کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی صورت میں علاج کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے انشورنس کا اجراء اب بھی غیر ملکی زائرین کے مملکت میں عمرہ کی رسومات ادا کرنے کے لیے داخلے کی شرط ہے۔
بتایا گیا ہے کہ عمرہ ویزہ پر آنے والوں کے قیام کی مدت صرف 90 دن ہے، زائرین مکہ مدینہ اور دیگر تمام سعودی شہروں کے درمیان اپنے قیام کے دوران منتقل اور سفر کر سکتے ہیں جب کہ وزارت نے غیر ملکی زائرین کے لیے عمرہ ٹرپ پروگرام کا الیکٹرانک ڈیزائن بھی متعارف کرایا ہے، جس کے تحت نئے سالانہ عمرہ سیزن کے دوران عازمین براہ راست اور کسی ثالث کے بغیر اس پروگرام کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
ادھر خانہ کعبہ کے اطراف قائم حفاظتی حصار ختم کردیا گیا ہے ، جس کے نتیجے میں اب زائرین حجر اسود اور خانہ کعبہ کو چُھو کر بوسہ دے سکیں گے جب کہ حطیم میں نوافل کی ادائیگی بھی ممکن ہوگئی، خانہ کعبہ کے اطراف سے حفاظتی رکاوٹیں ہٹا نے کا اعلان حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کیا۔ اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ خانہ کعبہ کے اطراف جو رکاوٹیں حفاظتی تدبیر کے طور پر قائم کی گئی تھیں ایوان شاہی نے انہیں ہٹانے کی منظوری دے دی ہے، یہ رکاوٹیں کورونا وباء کی وجہ سے حفاظتی اقدامات کے تحت عارضی طور پر کھڑی کی گئی تھیں۔

Recent Posts

نیوزی لینڈسے سیریز برابر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سیریز کے دوران…

42 mins ago

پاکستان میں 35سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد…

46 mins ago

نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد شاہین آفریدی کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی باولر شاہین آفریدی آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر پلئیر آف…

57 mins ago

اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے بازو پر اداکارہ کی…

2 hours ago

کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام…

3 hours ago

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی…

3 hours ago