غیر ملکیوں کو 6 ماہ سے زیادہ کویت سے باہر رہنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

کویت سٹی(قدرت روزنامہ) کویت نے غیر ملکیوں کو 6 ماہ سے زیادہ ملک سے باہر رہنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا، آرٹیکل 18 (پرائیویٹ ویزا) کے حامل غیرملکیوں کو یکم نومبر 2022ء سے پہلے کویت میں داخل ہونا ہوگا۔ عرب ٹائمز آن لائن نے رپورٹ کیا ہے کہ سال کے آخر تک ایسے تارکین وطن جن کے پاس فیملی ویزا (ڈپینڈنٹ) ہے وہ 6 ماہ سے زیادہ کویت سے باہر نہیں رہ سکیں گے، ایسا کرنے پر ان کا ویزا ضبط کر لیا جائے گا کیوں کہ وزارت داخلہ کے ریزیڈنسی ڈیپارٹمنٹ نے ان لوگوں کے لیے آرٹیکل 18 (پرائیویٹ شعبے) کے رہائشی اجازت ناموں کی منسوخی کی منظوری دینے کا فیصلہ کیا ہے جو 6 ماہ سے زائد عرصے سے کویت سے باہر ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ اس فیصلے پر عمل درآمد یکم نومبر 2022ء سے شروع ہو رہا ہے، جس کے تحت جو لوگ یکم مئی سے پہلے کویت چھوڑ چکے ہیں انہیں ملک واپس آنا چاہیے، اگر وہ نہیں چاہتے ہیں کہ ان کی رہائش منسوخ ہو جائے تو ایسے غیرملکی یکم نومبر تک کویت واپس آجائیں۔
مقامی روزنامہ الرائی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ آرٹیکل 22 (ڈپینڈنٹ/فیملی ویزا) اور آرٹیکل 24 کے حامل افراد کے لیے بھی یہی طریقہ کار اپنایا جائے گا، اس سے پہلے وبائی امراض کی وجہ سے صرف انسانی ہمدردی کے نقطہ نظر سے غیر ملکیوں کو کویت سے باہر رہنے اور آن لائن اپنے ویزے کی تجدید کرنے کی اجازت دی گئی تھی تاہم اب معاملات میں بہتری آنے پر6 ماہ سے زیادہ ملک سے باہر رہنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں کویت میں مخصوص ویزا رکھنے والے غیرملکیوں کیلئے نئی ہیلتھ انشورنس لازمی قرار دے دی گئی، پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والے 18 نمبر ویزا کے حامل تقریباً 20 لاکھ تارکین وطن اور ان کے اہل خانہ کے لیے نیا لازمی ہیلتھ انشورنس فراہم کی جائے گی، اس مقصد کے لیے ہیلتھ انشورنس ہسپتال کمپنی (ضمان) نے حال ہی میں میونسپلٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر سے اہم میٹنگ کی ہے جس میں شہریوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے جاری منصوبوں اور ورک پلان پر غور کیا گیا، میٹنگ میں اس کردار پر توجہ مرکوز کی گئی جو ضمان صحت کے شعبے میں ادا کرے گا اور صحت کی دیکھ بھال کے اشاریوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے جاری کوششوں میں حصہ ڈالے گا۔

Recent Posts

متنازعہ ٹوئٹس کیس؛ اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15مئی تک توسیع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپیشل جج سنٹرل اسلا م آباد نے متنازعہ ٹوئٹس کیس میں اعظم سواتی…

3 mins ago

قرض لیکر گندم اگانے والے کسان بہترین فصل اونے پونے بیچنے پر مجبور،آٹا ملوں کی چاندی ہوگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) قرض لے کر گندم اگانے والے مقروض کسان بہترین فصل ادھار پر…

37 mins ago

احمد شہزاد نے بعض کھلاڑیوں پر ٹیم میں شمولیت کیلئے سوشل میڈیا پر مہم چلانے کا الزام عائد کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر احمد شہزاد نے بعض کھلاڑیوں…

46 mins ago

ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل افتخار احمد اور نسیم شاہ نے اپنے ارادے ظاہر کردیئے

لاہور (قدرت روزنامہ ) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد اور…

53 mins ago

کراچی میں گرمی کی لہر برقرار،درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان

کراچی (قدرت روزنامہ )کراچی میں گرمی کی لہر برقرار ہے اور درجہ حرارت میں مزید…

59 mins ago

زوہاب خان اور ٹک ٹاکر وانیہ ندیم نے نکاح کرلیا

کراچی(قدرت روزنامہ)طورِ چائلڈ آرٹسٹ اپنے کریئر کی شروعات کرنے والے نوجوان پاکستانی اداکار زوہاب خان…

1 hour ago