سندھ حکومت کی بدترین نااہلی کے باعث اربوں روپے کی گندم خراب ہو گئی

کراچی (قدرت روزنامہ) سندھ حکومت کی بدترین نااہلی کے باعث اربوں روپے کی گندم خراب ہو گئی، تمام اضلاع میں کھلے آسمان تلے پڑی اربوں روپے مالیت کی سرکاری گندم خوراک کے قابل نہ رہی، صوبے میں آٹے کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران گوداموں میں رکھی گندم کی لاکھوں بوریاں بارش کی نذر ہوگئیں جس سے اربوں روپے کا نقصان ہوگیا۔
جامشورو، خیرپور، نوشہرو فیروز اور جیکب آباد کے گوداموں میں رکھی گندم محفوظ نہ رہی جبکہ لاڑکانہ، سکھر، قمبر شھداد کوٹ، کشمور اور کندھ کوٹ کے سرکاری گوداموں میں بھی گندم خراب ہوگئی۔ محکمہ خوراک نے بارشوں کے پیش نظر گندم کی حفاظت کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا، تمام اضلاع میں کھلے آسمان تلے پڑی اربوں روپے مالیت کی سرکاری گندم خوراک کے قابل نہ رہی۔
