یو اے ای؛ 70 سے زائد ممالک کے شہریوں کیلئے 180 دن تک کے ویزا آن ارائیول کی سہولت

ابو ظہبی ـ(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات آنے والے 70 سے زائد ممالک کے شہریوں کو 180 دن تک کے ویزا آن ارائیول کی سہولت ملے گی، ان میں سے 50 سے زیادہ ممالک کے شہری 3 ماہ تک ملک میں قیام کرسکتے ہیں . خلیج ٹائمز کے مطابق خطے میں سب سے زیادہ مقبول سیاحتی مقام ہونے کی وجہ سے متحدہ عرب امارات اور خاص طور پر دبئی ترقی پذیر اور ترقی یافتہ دونوں ممالک سے ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے تاہم ہر قومیت پر مختلف ویزا قوانین لاگو ہوتے ہیں، ان میں سے کچھ کو آمد پر ویزا مل جاتا ہے اور باقیوں کو متحدہ عرب امارات جانے سے پہلے درخواست دینا پڑتی ہے، تقریباً 70 ممالک کے شہریوں کو متحدہ عرب امارات میں آمد پر ویزا ملتا ہے، دیگر قومیتوں کو اپنے آبائی سے روانگی سے قبل ویزا حاصل کرنا ہوتا ہے .


>>> 30 دن کا ویزا
ایمریٹس، فلائی دبئی اور اتحاد ایئرویز کی ویب سائٹس سے حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر تقریباً 20 ممالک یا خطوں کے پاسپورٹ رکھنے والوں کو 30 دن کا ویزا آن ارائیول مفت ملتا ہے، ان ممالک کی فہرست درج ذیل ہے؛
اندورا
آسٹریلیا
برونائی
کینیڈا
چین
ہانگ کانگ
جاپان
قازقستان
مکاؤ
ملائیشیا
ماریشس
موناکو
نیوزی لینڈ
آئرلینڈ
سان مارینو
سنگاپور
یوکرین
برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ
امریکہ
ویٹیکن سٹی

>>> 90 دن کا ویزا
90 دن کا ملٹی پل انٹری وزٹ ویزا 50 سے زیادہ ممالک یا خطوں کے شہریوں کو جاری کیا جاتا ہے، یہ ویزا جاری ہونے کی تاریخ سے 6 ماہ کے لیے کارآمد ہے اور ویزا رکھنے والے مجموعی طور پر 90 دنوں تک متحدہ عرب امارات میں رہ سکتے ہیں، ان کے نام یہ ہیں؛
ارجنٹائن
آسٹریا
جزائر بہاماس
بارباڈوس
بیلجیئم
برازیل
بلغاریہ
چلی
کولمبیا
کوسٹا ریکا
کروشیا
قبرص
جمہوریہ چیک
ڈنمارک
ال سلواڈور
ایسٹونیا
فن لینڈ
فرانس
جرمنی
یونان
ہونڈوراس
ہنگری
آئس لینڈ
اسرائیل
اٹلی
کریباتی
لیٹویا
لیکٹسٹائن
لتھوانیا
لکسمبرگ
مالدیپ
مالٹا
مونٹی نیگرو
نورو
نیدرلینڈز
ناروے
پیراگوئے
پیرو
پولینڈ
پرتگال
رومانیہ
روس
سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز
سان مارینو
سربیا
سیشلز
سلوواکیہ
سلووینیا
جزائر سولومن
جنوبی کوریا
سپین
سویڈن
سوئٹزرلینڈ
یوراگوئے

>>>180 دن کا ویزا
میکسیکن پاسپورٹ رکھنے والے مسافر ایک سے زیادہ داخلے کے 180 دن کے وزٹ ویزا کے اہل ہیں جو جاری ہونے کی تاریخ سے 6 ماہ کے لیے درست ہے، یہ ویزا مجموعی طور پر 180 دن کے قیام کی اجازت دیتا ہے .

>>> پہلے سے حاصل شدہ ویزا
ایشیاء اور افریقہ کے دیگر تمام ممالک کے شہریوں کے لیے روانگی سے قبل متحدہ عرب امارات کا ویزا ہونا ضروری ہے تاہم ایسے بھارتی شہری جن کے پاس امریکہ کی طرف سے جاری کردہ وزٹ ویزا یا گرین کارڈ ہے جو کہ کم از کم 6 ماہ کے لیے کارآمد ہے یا برطانیہ یا یورپی یونین کی رہائش گاہ کے حامل ایسے افراد جو ایک مخصوص مدت کے لیے زیادہ سے زیادہ 14 دن کے قیام کے لیے ویزا آن ارائیول حاصل کر سکتے ہیں، اس کے علاوہ ایک مخصوص فیس کے عوض اضافی 14 دنوں کے لیے اپنے قیام کو بڑھانے کے لیے بھی درخواست دے سکتے ہیں .

. .
Ad
متعلقہ خبریں