حکومتی اہم ترین اتحادی جماعت کے وزیر نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومتی اہم ترین اتحادی جماعت کے وزیر نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا . تفصیلات کے مطابق وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا .

نجی ٹی وی جیو کے ذرائع کے مطابق سعید غنی نے اپنا استعفیٰ منظوری کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھجوا دیا ہے . ذرائع کا بتانا ہے کہ سعید غنی بلدیاتی انتخابات کی مہم میں حصہ لینا چاہتے ہیں اس لیے انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے . واضح رہے وزارت محنت و افرادی قوت سے پہلے سعید غنی وزیر تعلیم سندھ اور وزیر بلدیات کے عہدوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں