ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان کے قریبی دوست اور انصاف ٹرسٹ کے بانی طارق شفیع ایف آئی اے میں آج طلب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے نے عمران خان کے قریبی دوست اور انصاف ٹرسٹ کے بانی طارق شفیع کوآج جمعہ کو طلب کرلیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ انصاف ٹرسٹ کے لاہور میں واقع اکاؤنٹ میں مئی 2013 میں بھاری ٹرانزیکشن ہوئی، انصاف ٹرسٹ کے اکاؤنٹ میں تقریباً سوا 6 لاکھ امریکی ڈالر کی ٹرانزیکشن ہوئی۔
یہ ٹرانزیکشن ووٹن کرکٹ لمیٹڈ کے اکاؤنٹ سے کی گئی، اس ٹرانزیکشن کی رپورٹ پی ٹی آئی دور میں ہی ایس ٹی آر سے ہوئی۔حکام کا کہنا ہے کہ ایس ٹی آر اسٹیٹ بینک کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ نے جاری کی تھی، اسی انکوائری کے دوران مزید حقائق سامنے آئے، طارق شفیع کو تمام بینک ریکارڈز کے ساتھ کل اسٹیٹ بینک سرکل میں طلب کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اگر طارق شفیع پیش نہیں ہوئے تو قانونی کارروائی کی جائیگی۔