روشن ڈیجیٹل اکائونٹ 2 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا، فرخ حبیب
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور انکی پالیسوں پربھرپور
اعتماد کا اظہارکررہے ہیں۔اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ 11ماہ میں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے شروع کیا گیا روشن ڈیجیٹل اکائونٹ 2 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کرگیا۔
