بڑے بڑے کرکٹ کے سلطان پیچھے رہ گئے ،وکٹ کیپر محمد رضوان نے بڑے بڑے ریکارڈ ز پاش پاش کر ڈالے

دبئی((قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ٹی ٹوئنٹی میچز میں 5 ہزار رنز مکمل ہوگئے۔ محمد رضوان نے ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کیخلاف اننگز میں 48 واں رن لے کر یہ سنگ میل عبور کیا، محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پانچ ہزار رنز مکمل کرنے والے ساتویں پاکستانی ہیں۔

اس سے قبل شعیب ملک، بابر اعظم، محمد حفیظ، کامران اکمل، احمد شہزاد اور عمر اکمل بھی 5 ہزار رنز بنا چکے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شعیب ملک 11698 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں، بابر اعظم نے 7890 رنز بنا رکھے ہیں۔ محمد حفیظ نے 7811 اور کامران اکمل نے 6775 رنز بنائے ہیں۔احمد شہزاد نے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں 6446 جبکہ عمر اکمل نے5631 رنز بنائے ہیں۔